219

غریب عوام کو بے یار ومددگار چھوڑ دیا گیا ‘ روبینہ خالد


پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کی سیکرٹری اطلاعات سنیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ ایک کروڑنوکریاں دینے والی حکومت نے غریب مزدوروں کوبے روزگاراورکھلے آسمان تلے چھوڑ دیا ہے ، موجودہ حکومت کوقومی اورعوامی ایشوزکی کوئی فکر نہیں،ملک شدیدخطرات میں ہے نااہل اور کٹھ پتلی حکومت کوگھربھیجنااس وقت بہت ضروری ہوچکاہے اپنے ایک بیان میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات روبینہ خالد نے کہا

کہ سینیٹ انتخابات قریب آنے سے کپتان کے مزید کھلاڑی بھی اب انکی نااہلیت کا ترانہ پڑھنا شروع کریں گے، آگے آگے دیکھیں ہوتا ہے کیا ،اڑھائی سالوں سے عوام پر مسلط نالائق حکمران کی وجہ سے ملک تنزلی کا شکار ہے ۔سنیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں عوام روزگار اور روٹی کیلئے اتنے خوارنہیں ہوئے جتناکہ موجودہ حکومت میں ہورہے ہیںتاہم وزراء صرف اپنی کرسیاں بچانے میں لگے ہوئے ہیں

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اندرونی انتشار کا شکار ہوچکی ہے وزیر دفاع فرماتے ہیں کہ وہ چاہیں تو ایک دن میں حکومت گراسکتے ہیں انکا یہ بیان حکومت کی کھوکھلی دیواروں کی جانب اشارہ ہے جبکہ پی ڈی ایم تحریک کے سامنے نااہل اور نالائق حکومت ریت کی دیوار ثابت ہورہی ہے جبکہ حکمرانوں کو بھی معلوم ہوچکا ہے کہ عوام انکی ناکام پالیسیوں سے تنگ آچکے ہیں بس اپنی عزت بچانے کی خاطر اقتدار سے چمٹے ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں