اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے طلباء نے فزیکل امتحانات کے خلاف یونیورسٹی میں احتجاجی ریلی نکالتے ہوئے وائس چانسلر آفس کے سامنے احتجاج ریکارڈ کروایا اور مطالبہ کیا ہے کہ امتحانات ان لائن لنے کے حوالے سے جلد از جلداعلامیہ جاری کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرینگے مظاہرے میں کثیر تعد اد میں مختلف شعبہ جات کے طلباء نے شرکت کی اور یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی طلباء کا کہنا تھا کہ دیگر یونیورسٹیز نے ان لائن امتحانات لینے کا فیصلہ کیا ہے لیکن اسلامیہ کالج انتظامیہ نے ان کیمپس امتحان لینے کا فیصلہ کیا ہے جو کسی صورت قبول نہیں انہوں نے کہا کہ نا اہل انتظامیہ اس ھوالے سے اجلاس بھی منعقد نہ کرواسکی انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ امتحانات ان لائن منعقد کرنے کیلئے جلد از جلد اجلاس بلا کر اعلامیہ جاری کیا جائے بصورت دیگر یونیورسٹی روڈ بند کر کے احتجاج پر مجبور ہونگے ۔
156