124

فضل الرحمان کے بھائی ، سابق چیف سیکرٹری سمیت 3بیوروکریٹس طلب


نیب نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی ، سابق چیف سیکرٹری سمیت ریٹائرڈ 3بیورو کریٹس کو طلب کر لیا ہے مولانا فضل الرحمان کے بھائی مولانا ضیاء الرحمان کو 27جنوری کو نیب خیبر پختونخوا نے طلب کیا ہے اس سے قبل ان کے داماد فیاض علی کو بھی 28جنوری کو طلب کیا جا چکا ہے نیب نے سابق چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا صاحبزادہ ریاض نور ، سابق سیکرٹری گورنر احمد حنیف اورکرزئی اور سابق سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ صاحب جان کو 28جنوری کو طلب کیا گیا ہے

تینوں ریٹائرڈ بیورو کریٹس کو مختلف شکایات پر طلب کیاگیا ہے جبکہ نیب کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کے بھائی مولاناضیا الرحمان کو اس سے قبل بھی طلب کیاگیاتھا نیب خیبر پختونخوا کی جانب سے مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام کو بھی طلب کیا جا چکا ہے ۔ ضیاء الرحمان کے خلاف نیب خیبر پختونخوا میں دو انکوائریاں چل رہی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں