پشاورہائیکورٹ کے جسٹس لعل جان خٹک نے قاتلانہ حملے کے الزام میں گرفتار ملزم کی ضمانت درخواست خارج کردی جبکہ اسے جیل میں رکھنے کے احکامات جاری کردیئے،مدعی مقدمہ کیجانب سے کیس کی پیروی منظور بشیر تنگی ایڈوکیٹ نے کی۔ استغاثہ کے مطابق پولیس اسٹیشن یکہ غونڈکی حدود میں ملزم ہاشم خان نے سابقہ دشمنی پر فائرنگ کرکے مدعی مقدمہ کو زخمی کردیاتھا جسکے بعد دوملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا،پولیس نے ملزم ہاشم خان کو گرفتار کرلیاتھا جبکہ دوسرا ملزم تاحال مفرور ہے۔ ملزم نے مقامی عدالت سے درخواست ضمانت خارج ہونے پر ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی جو فاضل جسٹس نے خارج کرتے ہوئے ماتحت عدالت کا فیصلہ برقراررکھا۔
129