لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن نے 31جنوری 2021 تک22 48 کیسز نمٹا دیئے۔ لاپتہ افراد کے لئے قائم قومی کمیشن کے صد ر جسٹس جاوید اقبال کی ذاتی کوششوں کے نتیجہ میں یہ نمایاں کامیابی حاصل ہوئی۔ لاپتہ افراد کمیشن کے سیکرٹری کی جانب سے دسمبر 2020کی جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق دسمبر 2020کے دوران 23 کیس لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن کو موصول ہوئے۔ جس کے بعد جبری طور پر لاپتہ ہونے والے افراد سے متعلق کیسز کی تعداد مجموعی طور پر 6944 ہوگئی۔
جن میںسے قومی کمیشن نے1 3 جنوری 2021 تک4822 مجموعی لاپتہ افراد کے کیسز نمٹا دیئے ہیںاور اس وقت لاپتہ افراد کی تعداد 2122ہے جو کہ لاپتہ افراد کے قومی کمیشن کی بڑی کامیابی ہے۔مزید بر آں باقی ماندہ لا پتہ افراد کے بارے میں معلومات کے اکٹھی کی جارہی ہیں۔ لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن میں سماعتیںوفاقی حکومت متعلقہ صوبائی حکومتوں کی لاک ڈاون کے حوالے سے پالیسی کے جائزہ کے بعد قانون کے مطابق کی جائیںگی تاکہ کرونا سے بچائوکے لئے تمام حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔