لنڈی اخون احمد میں 5افراد کے قتل کے دوسرے روز بھی خوف و ہراس کی فضاء برقرار رہی ، مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لئے قبائلی اضلاع سے بھی رابطہ کیا گیا ہے اور ملزم کی تصاویر وغیرہ کی تفصیلات ارسال کر دی ہے ائیر پورٹس ، بارڈرز پر بھی تفصیلات متعلقہ حکام کو ارسال کردی ہے جبکہ زند ہ بچ جانے والی خاتون کے بیانات بھی قلمبند کر دیئے گئے ہیں زندہ بچ جانے والی خاتون سے قتل کی تفصیلات وغیرہ کے بیانات بھی قلمبند کئے گئے جبکہ قریبی پڑوسیوں کے بھی بیانات قلمبند کئے گئے پولیس کی جانب سے گھر کو عارضی طور پر بند کر د یا ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لئے ان کے گھر اور دیگر مقامات پر چھاپے بھی مارے لنڈی اخون ا حمد میں پانچ افراد کے قتل کے دوسرے روز بھی کیپٹل سٹی پولیس کی جانب سے تحقیقات جاری رکھی گئی
147