کراچی : سچل کے علاقے میں مالکن کو نشہ آور گولیاں کھلاکر قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ملازمہ پولیس موبائل سے چھلانگ لگاکر فرار ہوگئی۔
پولیس کے مطابق سچل کے علاقے میں گھروں میں کام کاج کے دوران مالکن کو نشہ آور گولیاں کھلا کر قتل کرنے والی 3 ماسیوں کا ملیر کورٹ سے ریمانڈ لینے کے بعد کورونا ٹیسٹ کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیاتھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں ماسیوں کو گزری پولیس نے گرفتار کیا تھا، اسپتال سے واپسی پر جامع کلاتھ کے قریب شمیم رانی نامی ملزمہ موبائل سے چھلانگ لگاکر فرار ہوگئی۔