180

ماہ رمضان آمد ، حکومت کی 50ہزار میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی اجازت


ماہ رمضان میں چینی کی مانگ بڑھنے کے ساتھ قیمتوں میں ممکنہ اضافہ کے پیش نظر وفاقی حکومت نے پچاس ہزار میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی اجازت دیدی چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔جس پر ایف بی آر نے چینی کی درآمد پر سترہ فیصد جنرل سیلز ٹیکس تین فیصد اضافہ ویلیو ایڈیشنل ٹیکس کی چھوٹ دیدی جس کااعلامیہ جاری کردیا گیا ۔

چینی کی درآمد رمضان سے قبل ہی ممکن بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم ٹیکسوں کی چھوٹ تیس جون 2021تک برقرار رہے گی پاکستان سے چینی کی برآمد اور اس پر سرکاری خزانے سے اربوں کی سبسڈی دینے کے بعد سامنے آنے والے شوگر سکینڈل کے دوران بھی ملک میں چینی بحران جاری رہا ۔ ملک کو چینی کی برآمد پر گزشتہ چند سالوں میں 61ارب روپے کا نقصان پہنچا ہے ٹیکسوں پر چھوٹ سے نجی شعبے میں چینی کی درآمدات بڑھ سکتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں