157

محکمہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا نے ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دے دی

محکمہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا نے کرپٹو کرنسی اور مائننگ کے حوالے سے ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دے دی

کمیٹی کے چیئرپرسن مشیر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا ضیاء اللہ بنگش جبکہ صوبائی وزیر خزانہ و صحت تیمور سلیم جھگڑا سینئر وائس چیئرپرسن مقرر.

کمیٹی ممبران میں ممبران صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سمیرہ شمس، حمیرا خاتون، شگفتہ ملک، کرپٹو مائننگ و کرپٹو کرنسی کے ماہرین میں وقار ذکاء، احمد منظور اور ڈاکٹر واجد، منیجنگ ڈائریکٹر خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ علی محمود، ڈائریکٹر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خالد خان، محکمہ منصوبہ بندی و ترقی اور محکمہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا کا نمائندہ کمیٹی میں شامل.

ایڈوائزری کمیٹی کرپٹو مائننگ و کرپٹو کرنسی کے حوالے سے ضروری اقدامات، ریسرچ اور قانون سازی کی جانب پیش رفت کرے گی

خیبرپختونخوا اسمبلی نے کرپٹو کرنسی اور مائننگ کے حوالے سے ایڈوائزری کمیٹی بنانے کی قرارداد منظوری کے بعد محکمہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا کو سفارشات ارسال کیں اور ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی.

قرارداد میں صوبائی حکومت سے اس امر کی سفارش کی گئی تھی کہ کرپٹو مائننگ کے منصوبے کے لیے محکمہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا کو ممبران صوبائی اسمبلی اور متعلق ماہرین پر مشتمل ایک ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دی جائے تا کہ اس منصوبے سے متعلق ضروری ریسرچ اور قانون سازی کی جانب پیش رفت کی جا سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں