مرغی کی قیمت رواں سال کے بلند ترین سطح 252روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے فی مرغی 500روپے تک پہنچ گئی ہے مرغی ، انڈوں ، گھی ، چینی ، سبزیوں ، دالوں کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا ہے
ان اشیاء کی قیمتوں میں کمی کی تمام کو ششیں ناکام ہو گئی ہیں ضلعی انتظامیہ پشاور مہنگائی کنٹرول کرنے میں بری طور پر ناکام ہو چکی ہیں رمضان المبارک سے قبل منصوعی بحران پیدا کرکے پشاور کے تاجروں نے کروڑوں روپے کی اشیاء سٹاک کرنا شروع کی ہے
ضلعی انتظامیہ صرف ریڑھی بانوں کو جرمانہ کرکے کاروائی کر رہے ہیں جبکہ ہو ل سیل ڈیلرز کو مکمل فری ہینڈ حاصل ہے ۔ انڈے فارمی بدستور 150روپے فی درجن مل رہے ہیں
موسم کی تبدیلی کے باوجود انڈوں کی قیمتوں میں کمی نہیں آ رہی ہے چینی اوپن مارکیٹ میں 100روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے ، گھی ، آئل کی قیمتوں میں پچاس روپے تک کااضافہ ہوا ہے کریلے 250روپے ، بھنڈی 250روپے ، ٹماٹر 30روپے ، پیاز 30روپے ، آلو 40روپے ،شملہ مرچ 200روپے ، کدو 100روپے ، کیلا 120روپے ، سٹابری 400روپے ، انار 250سے 300روپے ، امرود 70سے 150روپے ، سیب 70سے 200روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے