331

مریم نواز جلد جیل جانے والی ہیں: فردوس عاشق اعوان کا انکشاف

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان پہلے خود کو کرکٹ اور فٹ بال کی کھلاڑی تو ثابت کر چکی ہیں، اب انہوں نے کراٹے میں بھی اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ہی مکے میں 11 ٹائلیں توڑ ڈالیں۔

وزیرا علیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نے مکا مار کر ٹائلیں توڑنے کا مظاہرہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پی ڈی ایم کو کرچی کرچی کر دیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ہر وقت حکومت جانے کی باتیں کرنے والی مریم نواز خود جلد جیل جانے والی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت تو کہیں نہیں جا رہی، البتہ مریم نواز ضمانت خارج ہونے پر جیل جا رہی ہیں۔ سیاسی آپریشن تھیٹر میں پڑے مریضوں کی چیخیں باہر تک آ رہی ہیں۔

اس سوال پر کہ کیا مریم نواز 13 دسمبر سے قبل گرفتار ہو جائیں گی، فردوس عاشق اعوان کہنے لگیں کہ یہ فیصلہ جلد ہی عدالت کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں