379

مصر میں شادی کیلئے شہری نے ماں سمیت تمام اہل خانہ کو جلادیا

آئین نیوز: خلیجی ملک مصرمیں سفاک بیٹے نے دوسری شادی کی خاطر اپنی سگی ماں، بیوی اور بیٹیوں کو نذر آتش کردیا، واردات کے دوران زندہ بچ جانے والی بیٹی نے والد کی سفاکیت سے پردہ اٹھایا۔

عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق سفاکیت کا یہ واقعہ مصر کے صوبے اسیوط کی البداری تحصیل میں پیش آیا، جہاں ایک بیٹے نے دوسری شادی کرنے کیلئے پہلے اپنی ماں کو موت کے گھاٹ اتارا پھر دیگر اہل خانہ کو بھی قتل کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قتل کی دردناک واردات کے دوران زندہ بچ جانے والی بیٹی نے پولیس کو بیان دیا کہ میری والد واردات کے روز ملازمت سے گھر لوٹے تو ہماری دادی (ملزم کی ماں)کو اپنے کمرے میں لے گئے۔

والد اور دادی کو کمرے گئے دیر ہوگئی تو والدہ نے حالت زار جاننے کیلئے کمرے میں قدم رکھا تو دادی کو مردہ حالت میں پایا جس پر والد کو مورد الزام ٹہرایا جس پر والد نے اپنی اہلیہ (بچوں کی ماں) پر بھی تشدد شروع کردیا یہاں تک کہ وہ بے ہوش ہوگئی۔

متاثرہ بچی نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں کہا کہ والدہ کے بے ہوش کے بعد والد نے باورچی خانے سے گیس سلینڈر اٹھایا اور ہمارے کمرے میں لاکر پورے گھر کو آگ لگادی، جس کے بعد میری آنکھ اسپتال میں کھلی۔

رپورٹس کے مطابق ملزم کے قریبی ذرائع نے پولیس میں بیان درج کراتے ہوئے کہا کہ ملزم کا جذباتی تعلق ایک خاتون سے ہو گیا تھا،جس نے یقین دلایا تھا کہ وہ اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرکے اس سے شادی کرلے گی۔مصری پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے کارروائی کا آغاز کردیا ہے تاہم ابھی تک ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں