293

ملک لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتا، چھوٹی صنعتوں کو اضافی بجلی 50 فیصد سےکم قیمت پرفراہم کریں گے: وزیراعظم

اسلام آباد میں اپنی معاشی ٹیم کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان نے چھوٹی صنعتوں کے لیے پیکج کا اعلان کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ چھوٹی صنعتوں کو اضافی بجلی 50 فیصد سےکم قیمت فراہم کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کورونا کی دوسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے اور پاکستان میں بھی کیسز بڑھ رہے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ نے پاکستان پر بہت کرم کیا، ہم نے فیصلےسوچ سمجھ کر کیے اور اللہ نے کرم کیا۔

انہوں نے کہا اگر کورونا بڑھا تو صنعتیں اور بزنس بالکل بند نہیں کریں گے  بلکہ اپنی صنعتوں کو ایس او پیز کے ساتھ چلائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ یکم نومبر سے اسمال میڈیم انڈسٹری (چھوٹی اور درمیانی صنعتوں) کیلئے اضافی بجلی 50 فیصد کم ریٹ پر دیں گے،  یعنی پچھلے نومبر میں ان کا جو بل آتا تھا، اس سے جو اضافی بجلی وہ استعمال کریں گے وہ انہیں آدھی قیمت پر ملے گی، مثلا اگر وہ 16 روپے یونٹ پر بجلی خرید رہے تھے تو اب وہ 8 روپے میں ملے گی، یہ رعایت 30 جون تک کے لیے ہے، اسی طرح بلاتخصیص چھوٹی بڑی ساری صنعتوں کو آئندہ 3 سال تک 25 فیصد کم ریٹ پر اضافی بجلی دیں گے، اب کوئی پیک آوور نہیں ہوگا اور 24 گھنٹے آف پیک آوور ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں