367

ملک میں تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے سے متعلق اہم فیصلہ

آئین نیوز: وفاقی حکومت نے ملک میں تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا ہے اس حوالے سے وفاقی وزارت تعلیم نے ٹرائل بنیادوں پر سکول کھولنے پر صوبوں سے تجاویز طلب کر لیں۔ذرائع کے مطابق وفاق نے دو جولائی کو بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس بھی طلب کر لی ،کانفرنس میں سکولز کھولنے یا مزید بند رکھنے سے متعلق معاملہ زیر بحث لایا جائے گا۔

وزارت تعلیم نے مراسلہ میں کہا ہے کہ تمام صوبے تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق تجاویز اور مکمل پلان 23 جون تک بھجوائیں، طلبہ اور اساتذہ کو کوروناوائرس سے محفوظ رکھنے کے حوالے سے تمام اقدامات کو پلان کا حصہ بنایا جائے۔

وزارت تعلیم کے مطابق ایچ ای سی، وفاقی نظامت تعلیمات سمیت متعلقہ حکام سے تجاویز طلب کر لیں،بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس کے بعد قومی رابطہ کمیٹی کو سفارشات بھجوائی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق قومی رابطہ کمیٹی تعلیمی اداروں کو کھولنے یا مزید بند رکھنے کا حتمی فیصلہ کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں