618

ملک میں شوگر کے مریضوں کی تعداد 3کروڑ 30لاکھ ہو گئی


شوگر کے مریضوں کی تعداد 3کروڑ 30لاکھ ہو گئی ہے دو سال میں شوگر کے مریضوں کی تعداد میں 1کروڑ چالیس لاکھ کے اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ ملک میں گزشتہ دو سالوں کے دوران شوگر کے مریضوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے

دو سال قبل مریضوں کی تعداد 1کروڑ 90لاکھ تھی ماہرین نے غیر معمولی اضافہ کے پیش نظر وزارت قومی صحت کو پالیسی تشکیل دینے کی درخواست کی ہے

ماہرین کے مطابق شوگرکے مرض سے گردوں ، ہارٹ اور فالج جیسے امراض میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ غیرمعمولی اضافہ کی وجوہات آرام طبی ، غیر روایتی کھانے ،مشروبات اور مرغن غذائیں ہیں شوگر کے مرض کی وجہ سے سخت کام نہ کرنے ، ورزش ، چہل قدمی کی عادت نہ ہونا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں