302

مودی نے چینی جارحیت کے سامنے ہندوستانی زمین سرنڈر کردی ہے،راہول گاندھی

آئین نیوز: بھارتی انگریس کے رہنما راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی کا چینی دراندازی پرآل پارٹیز میٹنگ میں دیا گیا بیان ثابت کرتا ہے کہ انہوں نے چینی جارحیت کے سامنے خود سپردگی کی ہے۔

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا ہے کہ وزیر اعظم نے چینی جارحیت کے سامنے ہندوستانی زمین سرنڈر کردی ہے۔انہوں نے مودی سے تیکھے سوال کئے اور جاننا چاہا کہ اگر زمین چینی تھی تو ہمارے فوجیوں کو کیوں مارا گیا؟وہ کہاں مارے گئے؟

انہوں نے آل پارٹیز میٹنگ میں مودی کا دیا گیا بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کوئی بھی ہماری سرحد میں داخل نہیں ہوا ہے اور نہ ہی کسی نے ہماری چوکی پر قبضہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے مودی حکومت سے ٹوئٹر پر سوال پوچھا ہے کہ پی ایم نے چینی حملہ کے بعد ہندوستانی علاقہ کی سپردگی کر دی۔ اگر زمین چینی کی تھی تو ہمارے فوجی کیوں مارے گئے؟ وہ کہاں مارے گئے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں