آئین نیوز: مہمند میں سنگ مرمرکی کان بیٹھنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہوگئی۔ خیبرپختونخواہ کے قبائلی علاقے ضلع مہمند کی تحصیل صافی میں گزشتہ روزسنگ مرمرکی کان اچانک بیٹھ گئی تھی جس کے باعث 10 مزدورجاں بحق ہوگئے تھے تاہم اب مزید 13 افراد زندگی کی بازی ہارگئے
مزید مزدور جاںبحق ہونے سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 21ہوگئی۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق 21 افراد کی لاشوں اور9 زخمیوں کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے تاہم مز ید افراد کو ملبے سے نکالنے کے لیے آپر یشن جاری ہے۔
پشاورسے پانچ ایمبولینسز، اورایک ریکوری وہیکل مہمند کیلئے بھیج دی گئی اوریی ڈی ایم اے ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔ذرائع کے مطابق ملبے تلے دبنے والوں افراد نکالنے کے بعد مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔