288

نذر بوستان بابا زیارت میں قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن

ٹائون ون انتظامیہ کا نذربوستان بابا زیارت میںقبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن زیارت کے چاردیواری کے اندر تعمیر کیاہوا گھر گرادیاگیا ۔ ایڈمنسٹریٹر ٹا ئون ون سلیم خان کو اطلاع ملی کہ نذر بوستان بابا زیارت کے اندر قبضہ مافیا گھربنارہی ہیں

جس پر ایڈمسٹریٹر سلیم خان نے ٹی او آر ریا ض اعوان کو فوری طورپر کارروائی کی ہدایت کی جس پر ٹی او آر ریاض اعوان نے اے اے سی آفتاب احمد’ اے ٹی او آر ایازدرانی ‘ چیف ڈیمالشنگ انسپکٹرز قیصر باچہ اور فضل محمود کے ہمراہ نذربوستان بابا میں قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا

ا ورچاردیواری کے اندر غیرقانونی طور پر بنائے گئے گھر کو مسمارکردیا جبکہ وہاں پر ٹائون ون اہلکاروں کی ڈیوٹی بھی لگادی گئی کہ آئندہ یہاں پر کسی قسم کی غیر قانونی تعمیرات نہ ہوسکیں واقع کی اطلاع ٹی او آر ریاض اعوان نے ایڈمنسٹرٹر ٹائون ون سلیم خان کو دیدی جس پر ایڈمنسٹریٹر ٹائون ون نے اطمینان کا اظہار کیا اور تاکید کہ قبضہ مافیا نظر رکھی اور قبضہ مافیا کو کسی صورت غیرقانونی تعمیرات نہ کرنے دی جائے ۔ اس موقع پر ٹی او آر ریاض اعوان نے کہاکہ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گااور اس میں کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائیگی اور ذمہ دراران کے خلا ف سخت کارروائی کی جائیگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں