382

نمائندہ آئیں (بنوں) ہدایت اللہ کو گرفتار کرلیا گیا

ایس او پیز کو بہانہ بناکر تاجروں کی پریس کانفرنس کو کوریج دینے پر نیشنل پریس کلب کے فنانس سیکرٹری اور نمائندہ آئیں ہدایت اللہ کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا صحافی کی گرفتاری کے خلاف صحافی تنظیموں کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت صدر نیشنل پریس کلب(رجسٹرڈ)بنوں گوہر وزیر منعقد ہوا جس میں نیشنل پریس کلب کے عہدیداروں اور مختلف تنظیموں کے صحافیوں نے ہدایت اللہ کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ تاجروں سمیت عوام کی آواز حکومت اور ضلعی انتظامیہ تک پہنچانا صحافیوں کی ذمہ داری ہے

تاجر رہنماءوں نے چینی سمگلنگ سکینڈل کے حوالے سے پریس کانفرنس کے دوران ایس ایو پیز کے حوالے سے جو بیان دیا اس کو بہانہ بناکر مقامی تاجر اور صحافی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جسکی ہم مذمت کرتے ہیں کیونکہ اس بیان سے صحافی کا کوئی تعلق نہیں تاجراور سیاستدان ہمیشہ اپنے مطالبات کے حوالے سے کبھی پولیومہم کے بائیکاٹ کی دھمکی دیتے ہیں کبھی لاک ڈاءون میں ہڑتال کی دھمکی دیتے ہیں جسکی کوریج صحافی روزانہ کی بنیاد پر کرتے ہیں لیکن کبھی کسی صحافی کو اس طرح گرفتار نہیں کیا گیا اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو صحافی پریس کلب کو تالے لاگنے اور صرف حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی خبریں شایع کرنے پر مجبور ہوجائیں گے اور آزادی صحافت کے نعرے جھوٹ ثابت ہوجائیں گے

اجلاس میں تاجر رہنماءوں اور سیاسی جماعتوں کے رہنماءوں نے بھی شرکت کی اور فیصلہ کیا گیا کہ سوموار کو عدالتی پیشی کے بعد آئندہ کا لاءحہ عمل طے کیا جائیگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں