284

نواز شریف کی طلبی کا اشتہار اسلام آباد ہائیکورٹ میں لگادیا گیا

 سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی عدالت میں طلبی کا اشتہار اسلام آباد ہائیکورٹ میں آویزاں کر دیا گیا۔

دو روز قبل روزنامہ جنگ لاہور ایڈیشن میں شائع ہونے والے نوازشریف کی عدالت میں طلبی کے اشتہار کی کاپیاں اسلام آباد ہائیکورٹ کے داخلی دروازے پر چسپاں کی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ حکومت نے العزیزیہ اسٹیل ملز اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی طلبی کے اشتہارات اخبارات میں شائع کرائے تھے۔

دونوں اشتہارات عدالتی احکامات پر روزنامہ جنگ اور ڈیلی ڈان میں شائع کرائے گئے۔

اخبارات میں شائع اشتہار میں کہا گیا ہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو 6 جولائی 2018 کو 10 سال قید اور 8 ملین پاؤنڈ جرمانے کی سزا ہوئی۔

اس کے علاوہ اخباری اشتہار میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نا اہل قرار دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں