478

نومنتخب 5سینیٹرزنے اثاثوں کے گوشوارے جمع کر ادیئے


خیبرپختونخوا سے منتخب ہونے والے پانچ سینٹرز نے اپنے اثاثوں کے گوشوارے جمع کردیئے ہیں ان کی کامیابی کا اعلامیہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعرات تک جاری کر دیا جائے گا

پانچ منتخب سینٹرز کے اثاثے کروڑوں روپے کے ہیں صوابی ، پشاور ،مردان سے منتخب ہونے والے سینٹرز کے اثاثوں میں گاڑیاں ، ذاتی اراضی ، کمرشل اراضی ، فیکٹریاں ہیںجبکہ بعض سینٹرزکے بیرون ممالک میں بھی اثاثے ہیں سینٹ کے حالیہ انتخابات میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز ، وفاقی وزیر ثانیہ نشتر ، ہمایون مہمند ، محسن عزیز ، لیاقت تراکئی ، دوست محمد محسود ، ذیشان خانزادہ ، فیصل سلیم ، گورودیپ سنگھ ، فلک نیاز چترالی ، مولانا عطاالرحمان اور حاجی ہدایت اللہ شامل ہیں

۔ نو منتخب سینٹرز میں پانچ سینٹرز کروڑ پتی ہیں جبکہ سات سینٹرز الیکشن کمیشن میں آئندہ ہفتے تک اپنے اثاثوں کے گوشوارے جمع کرینگے واضح رہے کہ دوست محمدمحسود کمشنر ہزارہ ڈویژن ریاض محسود کا والد ہے جبکہ ذیشان خانزادہ سابق سینٹر خانزادہ خان کے صاحبزادے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں