وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ریسٹورنٹ منیجر کی انگریزی بولنے کی صلاحیت کی تضحیک پر صارفین کی شدید تنقید کا سامنا کرنے کے بعد ‘کینولی بائے کیفے سول’ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنا لوگو اُردو میں کردیا۔
خیال رہے کہ جس ویڈیو پر مالکان کو تنقیدکا سامنا کرنا پڑا وہ 20 جنوری کو کینولی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کی گئی تھی جسے بعد ازاں ڈیلیٹ کردیا گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں خواتین مالکان کی جانب سے اویس نامی منیجر سے ملازمت، انگریزی سیکھنے کی مدت پوچھنے اور بعد ازاں انگریزی میں جملے کہنے اور پھر انگریزی ہی میں اپنا تعارف کروانے کا کہتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔