وزیر،محسود،سلیمان خیل اور دوتانی قبائل کا مشکل گھڑی میں کسی نے نہیں پوچھااور نہ کسی کے ساتھ رمضان کے اس بابرکت مہینے میں تعاون کیاہے، وانا سکائوٹس فورس عوام کی بھرپور مدد کررہی ہے
جنوبی وزیرستان (نمائندہ آئین )رمضان المبار ک کا آخری عشرہ شروع،کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر لاک ڈائون کے باوجود وانا کے عوام کو کسی قسم کا ریلیف نہیں ملا،لاک ڈائون کے تقریبا تین ماہ پورے ہونے کوہیں ضلعی ہیڈکوارٹر وانا کے بدقسمت غریب عوام کو حکومت پاکستان کی جانب سے نہ کوئی فوڈپیکیج ملا اور نہ کورونا وائرس سے بچا کے لیئے سنیٹائزرملاہے اور نہ کوئی ماسک صابن۔وانا سے نومنتخب ایم این اے اور ایم پی اے صاحبان نے بھی ضلعی ہیڈکوارٹر وانا میں آباد وزیر،محسود،سلیمان خیل اور دوتانی قبائل کے اس مشکل گھڑی کے حوالے سے پوچھا ہے اور نہ کسی کے ساتھ رمضان کے اس بابرکت مہینے میں تعاون کیاہے ۔دوسری جانب کورونا وائرس کے مد میں وفاقی وصوبائی حکومت کی جانب محکمہ ہیلتھ کو تقریبا تین کروڑ کے قریب پیکیج دیاگیاہے اس مخدوش صورت حال کے باوجود عوام کو سردرد کی گولی تک نہیں دیاہے اور نہ کورونا وائرس کے خلاف اختیاطی تدبیر کے حوالے سے مہم کا انعقاد کیاگیاہے مذکورہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے مطابق ضلع جنوبی وزیرستان وانا میں کورونا وائرس کے مد میں اگر کام کیاہے وہ واناسکائوٹس فورس نے کیا ہے جس نے پورے علاقے میں غربا کے ساتھ مالی تعاون اور کورنا وائرس سے خطرات کے پیش نظر سنیٹائزر،ماسک اور صابن بھی تقسیم کیے گئے ہیں جوقابل تحسین ہے۔