350

وزیراعظم عمران خان نے بی آرٹی منصوبے کا افتتاح کردیا

وزیراعظم عمران خان نے بی آرٹی منصوبے کا افتتاح کردیا
آئین نیوز : وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ خبیر پختونخوا محمود خان، گورنر شاہ فرمان ، وزیردفاع پرویزخٹک، ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور دیگر صوبائی وزرا موجود تھے ۔وزیراعظم عمران خان نے افتتاح کے بعد بی آر ٹی بس میں سفر بھی کیا

وزیراعظم نے بی آر ٹی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کا سب سے بہترینمنصوبہ ہے ، اس سے پشاور میں ٹرانسپورٹ کا مسئلہ حل ہوگا۔
بی آر ٹی منصوبے پر وزیراعظم عمران خان نے سابقہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کے بارے میں میرے تحفظات غلط اور پرویزخٹک ٹھیک تھے ۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بی آرٹی کا ٹکٹ کم ہے اور ایک غریب شخص دس روپے ٹکٹ دے سکتاہے ، یہ غریب لوگوں کیلئے بڑی نعمت ہے ،واضح رہے کہ اس منصوبے پر کام کا آغاز سابقہ وزیراعلیٰ پرویزختک نے کیا تھااور دعویٰ کیاتھا کہ یہ منصوبہ 6 ماہ میں مکمل ہوجائے گا۔مگر بار بار تبدیلی کیوجہ سے منصوبہ دوسال سے زائد عرصے میں مکمل ہوا۔

بی آر ٹی منصوبہ 27کلو میٹر ٹریک پر مشتمل ہیںاور اس کے 31سٹیشنز ہیں 62کلو میٹر فیڈرروٹس 220بسیں اس روٹس پر سفر کریگی ۔روٹ اور سٹشنزپر سیکورٹی کے لئے 350 کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں ۔

اس منصوبے پر دو قسم کی بسیں چلیں گی ،ایک45منٹ اور دوسری 60منٹ میں مسافروںکو اپنی منزل مقصود پر پہنچائے گی ۔ 220بسوں کے علاوہ دیگر بسیں بھی شہر کے اندر سواریوں کو بی آر ٹی تک پہنچائیں گی۔

بی آر ٹی اور مضافاتی علاقوں میں چلنے کے لئے 360بغیر چین والی سائیکلیں چلیں گی جس کے لئے 32جدید سٹیشنز موجود ہو نگے ہر سٹیشن پر ہر پانچ منٹ بعد گاڑی آئیگی ۔ حیات آباد اور پشاور یونیورسٹی کے تمام علاقوں تک سائیکل کی سہو لت میسر ہو گی۔

پانچ کلو میٹر تک کرایہ دس روپے ہو گااور ہر پانچ کلو میٹر تک کرایے میں پانچ روپے اضافہ ہو گا ۔ اور کم از کم کرایہ 10ااور زیادہ سے زیادہ کرایہ 50روپے ہو گا۔ بی آر ٹی کے تمام سٹیشنوں اور بسوں میں وائی فائی کی سہو لت موجود ہو گی۔

بی آرٹی بسوں میں سفر کرنے سے پہلے اے ٹی ایم کی طرز کا ایک کارڈ، جسے ‘زو کارڈ’ کہا جاتا ہے، استعمال ہو گا۔ بی آرٹی بس میں سفر کرتے وقت ہر مسافر کے پاس ‘زو’ کارڈ ہونا لازمی ہے، اس کے بغیر سفر ممکن نہیں۔ اے ٹی ایم طرز کی ایک مشین کے ذریعے مسافر نیا زو کارڈ ریچارج کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں