215

وزیراعظم عمران خان کا کمزور اور بے سہارا افراد کے لیے بڑا اقدام

وزیر اعظم عمران خان نے سرکاری اداروں اور محکموں تک کمزور طبقہ کی رسائی مزید آسان بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا سرکاری اداروں کو خدمت کیلئے ہر صورت پابند بنایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کمزور اور بے سہارا افراد کے لیے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے سرکاری اداروں اور محکموں تک کمزور طبقہ کی رسائی مزید آسان بنانے کا حکم دے دیا۔

وزیر اعظم کی ہدایت پر ملک کا سب سے بڑا شکایات کا نظام مکمل فعال کردیا گیا، صوبوں میں سٹیزن پورٹل پرافسران کے 8864ڈیش بورڈز کو ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔

وزیر اعظم آفس نے ملک بھر کے 8864 سے زائد سرکاری دفاتر کو مراسلہ جاری کردیا ہے ، جس میں سرکاری افسران کو ڈیش بورڈز سےکمزورطبقےکی شکایات درج کرنے کا حکم دیا۔

جاری مراسلے میں سرکاری افسران کوبزرگ، بیوہ ، معذور افراد کی سہولت کیلئے خصوصی ہدایات کردیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کا منشور عوام کی عملی خدمت کرنا ہے، سرکاری اداروں کو خدمت کیلئے ہر صورت پابند بنایا جائے، گورننس کی بہتری عوام،اداروں میں بہتر راوبط سے مشروط ہے۔

پی ایم ڈلیوری یونٹ نے سرکاری اداروں کو ضابطہ اخلاق بھی بھجوا دیے، اس حوالے سے تمام وفاقی سیکریٹریز،چیف سیکریٹریز،آئی جیز کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں