377

وزیراعظم عمران خان کل3بجے بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح کریں گے

آئین نیوز : بی آر ٹی منصوبے افتتاح کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دیدیاگیا ہے بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح کل تین بجے کیا جائے گا ۔منصوبے کے افتتاح کیلئے وزیر اعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر پشاور آئینگے۔

وزیر اعظم عمران خان کی دورے کے باعث پشاور میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے ۔بی آر ٹی منصوبے کے افتتاح کے موقع پرخیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان ، گورنر شاہ فرمان اور وزراء اور تحریک انصاف کے دیگر رہنماشرکت کرینگے ۔

بی آر ٹی منصوبہ 27کلو میٹر ٹریک پر مشتمل ہیںاور اس کے 31سٹیشنز ہیں 62کلو میٹر فیڈرروٹس 220بسیں اس روٹس پر سفر کریگی ۔روٹ اور سٹشنزپر سیکورٹی کے لئے 350 کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں ۔

اس منصوبے پر دو قسم کی بسیں چلیں گی ،ایک45منٹ اور دوسری 60منٹ میں مسافروںکو اپنی منزل مقصود پر پہنچائے گی ۔ 220بسوں کے علاوہ دیگر بسیں بھی شہر کے اندر سواریوں کو بی آر ٹی تک پہنچائیں گی۔

بی آر ٹی اور مضافاتی علاقوں میں چلنے کے لئے 360بغیر چین والی سائیکلیں چلیں گی جس کے لئے 32جدید سٹیشنز موجود ہو نگے ہر سٹیشن پر ہر پانچ منٹ بعد گاڑی آئیگی ۔ حیات آباد اور پشاور یونیورسٹی کے تمام علاقوں تک سائیکل کی سہو لت میسر ہو گی۔

پانچ کلو میٹر تک کرایہ دس روپے ہو گااور ہر پانچ کلو میٹر تک کرایے میں پانچ روپے اضافہ ہو گا ۔ اور کم از کم کرایہ 10ااور زیادہ سے زیادہ کرایہ 50روپے ہو گا۔ بی آر ٹی کے تمام سٹیشنوں اور بسوں میں وائی فائی کی سہو لت موجود ہو گی۔

بی آرٹی بسوں میں سفر کرنے سے پہلے اے ٹی ایم کی طرز کا ایک کارڈ، جسے ‘زو کارڈ’ کہا جاتا ہے، استعمال ہو گا۔ بی آرٹی بس میں سفر کرتے وقت ہر مسافر کے پاس ‘زو’ کارڈ ہونا لازمی ہے، اس کے بغیر سفر ممکن نہیں۔ اے ٹی ایم طرز کی ایک مشین کے ذریعے مسافر نیا زو کارڈ ریچارج کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ بی آر ٹی منصوبہ 2سال 10ماہ بعد مکمل ہو ا ۔اس منصوبے پر کا م کا آغاز سابقہ وزیراعلیٰ خبیرپختونخوا پرویزخٹک نے کیاتھا اور دعویٰ کیا تھا منصوبہ 6 ماہ میں مکمل ہوگا مگر بار بار تبدیلی کیوجہ سے منصوبہ مقررہ وقت میں پورا نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں