پی ایس ٹی ٹیسٹ کے قبل از وقت پیپر آئوٹ ہونے کی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہے اور صوبے بھر میں پی ایس ٹی ٹیسٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے چار اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے پہلے ہی پی ایس ٹی ٹیسٹ منسوخ کرنے کی سفارشات کی گئی تھیں وزیر اعلیٰ انسپکشن ٹیم کی جانب سے این ٹی ایس کے ذریعے ہونے والے پی ایس ٹی ٹیسٹ کے قبل از وقت آو ٹ ہونے کی تحقیقات کی ہیں ۔
یہ تحقیقات وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان کے احکامات کی روشنی میں شروع کی گئی تھی ذرائع نے بتایا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد تحقیقاتی رپورٹ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو ارسال کردی گئی ہے جس کی روشنی میں ٹیسٹ کو صوبے بھر میں منسوخ کردیا جائے گا۔پشاور ، مردان ، بنوں ، ٹانک سمیت صوبے بھر میں پی ایس ٹی ٹیسٹ کے پرچے قبل از وقت آوٹ ہو ئے تھے ذرائع نے بتایا ہے کہ این ٹی ایس کے حوالے سے خیبر پختونخو ا حکومت نے بھی موثر انتظامات کی ہدایات کی تھیں بیشتر پرچوں کے قبل از وقت آئو ٹ ہونے کے باعث پہلے بھی بیشتر ٹیسٹوں کو منسوخ کیا جا چکا ہے