آئین نیوز: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو سوشل میڈیا ایپلیکیشنز بالخصوص ٹک ٹاک اور بیگو پر فحش اور غیر اخلاقی مواداور ان کے معاشرے اور نوجوان نسل پر انتہائی منفی اثرات کے حوالے سے معاشرے کے مختلف طبقات کی طرف سے متعدد شکایات موصول ہوئیں۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے جاری اعلامئے کے مطابق پی ٹی اے نے مذکورہ بالا سوشل میڈیا کمپنیوں کوغیر اخلاقی مواد ملکی قانون کے تحت اور اخلاقی حدود کے مطابق اعتدال میں کرنے کے لیے نوٹسز جاری کیے، تاہم ان کمپنیوں کا جواب تسلی بخش نہیں رہا۔
جاری اعلامئے میں کہاگیا ہے کہ پی ای سی اے کے تحت اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے پی ٹی اے نے فوری طور پر بیگو کو بند کرنے اور ٹک ٹوک کو حتمی نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ یہ کمپنیاں اپنی سوشل میڈیا ایپلی کیشن کے ذریعے فحاشی اور غیر اخلاقی مواد پر قابو پانے کے لئے ایک جامع طریقہ کار وضع کر سکیں۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی نے اس سے پہلے بھی عوامی شکایات پرپب جی گیم کو بند کردیاہے اور اب بیگو پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ ٹک ٹاک کو آخری نوٹس جاری کیاہے