203

ٹریفک پولیس کی مہربانیوں کے باعث کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کی تعداد میں اضافہ


شہرو گردونواح میں ٹریفک پولیس کے عملہ کی مہربانیوں کے باعث کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو ا ہے جس کے باعث ٹریفک حادثات بڑھ گئے ہیں

شہر سمیت ضلع بھر میں سینکڑوں کی تعداد میں چنگ چی رکشے سڑکوں پر رواں دواں ہیں اور ان کے ڈرائیوروں کی اکثریت کی عمریں 18 سال سے کم ہیں جو قانون سے نا واقف ہونے کیساتھ ساتھ ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں رکھتے جس کی وجہ سے حادثات میں غیر معمولی اضافہ ہو چکاہے

شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے ان ڈرائیوروں کیخلاف کاروائی نہ ہونے سے انسانی زندگیوں کیلئے خطرات بڑھتے جارہے ہیں جبکہ جگہ جگہ ان چنگ چی رکشاں کے اڈے قائم ہونے سے ٹریفک کی روانی میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے

سواری کے لالچ میں آگے پیچھے، دائیں بائیں دیکھے بغیر ہی کم عمر ڈرائیور سڑک کے عین وسط میں ہی بریک لگا دیتے ہیں جس کی وجہ سے اکثر اوقات بڑے حادثات رونما ہوتے ہیں،شہریوں نے آئی جی خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک پولیس کے زمہ داران کو کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کرنے کا پابند بنایا جائے تاکہ حادثات میں کمی واقع ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں