144

ٹورازم اتھارٹی ‘ خواتین کیلئے تخت بھائی آثارقدیمہ کا دورہ


خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام تخت بھائی کے آثارقدیمہ کی سیر وتفریح اور آگاہی دورے کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین اور فیمیلز نے بھرپورانداز میں شرکت کی۔دورے کے دوران شرکاء کو تخت بھائی میں موجود بدھ مت کے آثارقدیمہ کے بارے میں تفصیلات فراہم کی گئیں ۔

دورے کا مقصد تخت بھائی میں موجود آثارقدیمہ کی اہمیت اجاگرکرنے، معلومات کی فراہمی اوراس آثارقدیمہ کی سائٹ کی جانب سیاحوں کی دلچسپی راغب کرنا تھا تاکہ طالب علم، اساتذہ، فیمیلز اور سیاح اپنی فیملیز کے ساتھ وقت نکال کر اس تاریخی مقام کا دورہ کرسکیں۔ تخت بھائی کے اس مقام کو تمام گندھارا میں بدھ مذہب کے سب سے مسلط مقامات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے

۔بدھ مت کے اس خانقاہ کی بنیاد پہلی صدی عیسوی میں رکھی گئی تھی اور ساتویں صدی تک اس کا استعمال جاری تھا ۔ تخت بھائی کے ان آثارقدیمہ کو 1980 میں یونیسکو نے عالمی ثقافتی ورثہ سائٹ کے طورپر درج کیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں