واٹس ایپ کی جانب سے پرائیویسی پالیسی میں تبدیلیوں کے اعلان کے بعد متبادل تلاش کرتے صارفین مخلتف ایپس ڈاؤن لوڈ کر رہے ہیں اور گزشتہ چند گھنٹوں میں میسیجنگ ایپلیکیشن ٹیلیگرام کے صارفین میں اڑھائی کروڑ کا اضافہ ہوا ہے۔
میسیجنگ ایپلیکیشن کی جانب سے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق اڑھائی کروڑ نئے صارفین میں سے 38 فیصد کا تعلق ایشیا سے، 27 فیصد یورپ سے جب کہ 21 فیصد لاطینی امریکہ اور آٹھ فیصد نے مشرق وسطی سے ایپ کو جوائن کیا ہے۔
ٹیلیگرام نے بات یہی تک محدود نہیں رکھی بلکہ مدمقابل ایپس کا نام لیے بغیر کہا کہ ’ہم اس وقت پرائیویسی اور سیکیورٹی کے حواہشمند صارفین کے لیے پناہ گاہ بن چکے ہیں۔ ہم اس ذمہ داری کو سنجیدگی سے لیتے ہیں اور صارفین کو نقصان نہیں اٹھانے دیں گے۔‘