232

ٹیچنگ سٹاف اسلامیہ کالج پشاور کار کلاسز سے بائکاٹ کا اعلان


ٹیچنگ سٹاف اسلامیہ کالج پشاور نے الٹی میٹم دیا ہے کہ اگر یکم مارچ تک کنٹریکٹ اساتذہ کو کنٹریکٹ میں توسیع اور دیگر مسائل حل نہ کیے گئے تو تمام تعلیمی سرگرمیوں اور کلاسز سے بائکاٹ کرینگے اس بات کا فیصلہ ایسو سی ایشن کے ایمر جنسی جنرل باڈی اجلاس میں کیا جسکی زیر صددرت ڈاکٹر دلنواز خان منعقد ہوا اجلاس میں کثیر تعداد میں ممبران نے شرکت کی اجلاس میں کنٹریکٹ اساتذہ کے مسائل اور ان کے کنٹریکٹس میں توسیع نہ دینے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر قرار داد منظور کی کہ اگر یونیورسٹی انتظامیہ نے یکم مارچ پیر تک اساتذہ کے کنٹریکٹ کی توسیع نہیں کی تو اساتذہ کی طرف سے پیر کو  اسلامیہ کالج میں تمام تعلیمی سرگرمیوں کا بائیکاٹ کرینگے اور بائیکاٹ سے طلباء کا قیمتی وقت ضائع ہو گا جسکی ساری ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں