301

پاکستانی نژاد امریکی خاتون کا تھلیسیمیا کے بچوں کے لئےخون کاعطیہ

پاکستانی نژاد امریکی خاتون مس انجم انور نے پشاور میں تھلیسیمیا کے بچوں کے لئے اپنا خون عطیہ کر دیا اور ان کے لیے تفریحی پروگرام کا  بھی انعقاد کیا ۔ 

تفریحی پروگرام فرنٹئیر فاونڈیشن پشاور میں منعقد ہوا جس  میں  پچاس سے زائد تھلیسیمیا کے بچوں کو مختلف کھانے کھلائے  گئے اور بچوں نے مختلف سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا۔

تفریحی پروگرام میں ہیلپنگ ہارٹس، کئیرنگ سولز کی بانی انجم انورنے خصوصی شرکت کی اور تھلیسیمیا کے بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ایشیاء، افریقہ، اور وسطی ایشیاء  کے ممالک تھلیسیمیا بیماری کا زیادہ شکار ہیں، حکومت ، فلاحی اداروں، سماجی تنظیموں اور معاشرے کے عام لوگوں کا فرض بنتا ہے کہ ان لوگوں کے لیے سازگار ماحول مہیا کریں ۔

میڈیم انجم انور تھلیسیمیا کے بچوں کو نقد رقم دیں رہی ہیں۔

انہوں نے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ ان مریضوں کے لئے اپنا خون  عطیہ کریں۔ انجم انور نے مزید کہا کہ اس طرح کے پروگرام منعقد کرنے سے ان بچوں کی  حوصلہ  افزائی ہوگی اور انہیں ذہنی سکون ملے گا۔ ہم کوشش کرینگے کہ وقتا بوقتا ان بچوں کے لیے کچھ ایسے پروگرام لے کر آئیں جس سے تھلیسیمیا کے بچوں کو فائد ہ پہنچیے۔ انجم انور پچھلے چالیس سال سے امریکہ میں مقیم ہےاور پاکستان میں فلاحی کاموں میں حصہ لیتی ہے۔اس وقت وہ ادارہ برائے بحالی جسمانی معذوران پشاور کے صدر کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ جس میں معذور اور مستحق لوگوں کو مفت علاج
کیا جاتا ہے۔
اس موقع پر اے-آر-پی-ڈی کی جنرل سیکرٹری زھرہ بانو اقبال، ڈاکٹر عمر ایوب، بورڈ ممبر وسیم سلیم اور فرنٹیر فاؤنڈیشن کے چیرمین صاحبزادہ ہلیم، ایڈ مینیسٹریٹر ڈاکٹر فخر زمان بھی موجود تھے.

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں