صوبائی دارلحکومت پشاور میں پھلوں کی قیمتیں میں اضافہ متوسط طبقہ کی قوت خرید سے باہر شہریوں نے قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے حکومت سے نوٹس لیکر ریلیف فراہم کرنیکا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق آم مختلف بازاروں میں 200 سے 220روپے فروخت ہونے لگا ،آڑو 90کے بجائے 190،انگور 150کی بجائے 180 اسی طرح دیگر پھلوں کی قیمتیوں میں خود ساختہ اضافہ دیکھنے کو ملا ہے
جس نے شہریوں کی چیخیں نکال کے رکھ دی شہریوں کے مطابق مہنگائی کے اس دور میں پھلوں کو خریدنا اب عام ادمی کی بس کی بات نہیں رہی تاہم حکومت مہنگائی کوک کنٹرو ل کرنے میں بری طرح نا کام رہی ہے شہریوں نے مہنگائی کو کم کرنے کیلئے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔