366

پشاورمیں گھریلو مرغبانی پروگرام کے تحت مرغبانی کٹس کی تقسیم کا عمل دوبارہ شروع

پشاورمیں وزیر اعظم گھریلو مرغبانی پروگرام کے تحت مرغبانی کٹس کی تقسیم کا عمل دوبارہ شروع ہو گیا ہے محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے چھٹی کے دن گھریلو مرغبانی کٹس کی تقسیم جاری رہا شہریوں کی بڑی تعداد گھریلو مرغبانی کٹس حاصل کرنے کیلئے پہنچ گئی

محکمہ لائیو سٹاک کے ضلعی دفتر میں تصدیق کے بعد مرغبانی کٹس کی تقسیم کا عمل جاری رہا فوکل پرسن برائے گھریلو مرغبانی سکیم داکٹر محمد عارف کا کہناہے تھا کہ کورونا لاک ڈاون کی وجہ سے مرغبانی پروگرام کو معطل کیا گیا تھا ، تقسیم کا عمل تین روز تک جاری رہے گا ، جبکہ تین روز میں مزید ایک ہزار مرغبانی کٹس تقسیم کی جائے گی انہوں نے کہا کہ پروگرام کے پہلے فیز میں 10 ہزار گھریلو مرغبانی کٹس تقسیم کی جا چکی ہے جبکہ نئی رجسٹریشن کا عمل مارچ میں شروع کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں