254

پشاور ، شہری کے قتل میں ملوث بھائی اور بیوی کو گرفتار کر لیا گیا


کیپٹل سٹی پولیس نے تھانہ داودزئی کی حدود بیلہ برآمد خیل میں کامیاب کارروائی کے دوران چند گھنٹوں کے اندر شہری کے قتل میں ملوث بھائی اور بیوی کو گرفتار کرلیا.دونوں ملزمان کے آپس میں تعلقات کی بناء پر مقتول شاہد اللہ کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا گیا۔ گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا جن کے قبضے سے تیز دھار آلہُ قتل بھی برآمد کرلیا گیا جن سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

حضرت خان ولد شعیب سکنہ بیلہ برآمد خیل نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ اس کے بیٹے شاہد کو اس کی بہو (ح) نے نامعلوم ملزمان کے ساتھ مل کر قتل کردیا ہے جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔ایس پی رورل سجاد حسین نے شہری کو قتل کرنے کے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے

ڈی ایس پی گران اللہ اور ایس ایچ او تھانہ داودزئی عمران اللہ کو واقعہ میں ملوث ملزمان گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا۔ایس ایچ او تھانہ دادوزئی عمران اللہ نے دیگر نفری و لیڈیز پولیس کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث مقتول کا بھائی صدام ولد حضرت اور مقتول کی بیوی (ح) دختر گل ثمند کو گرفتار کرلیا۔ دونوں ملزمان کے آپس میں تعلقات کی بناء پر مقتول شاہد اللہ کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا گیا۔گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا جن کے قبضے سے تیز دھار آلہُ قتل بھی برآمد کرلیا گیا جن سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں