کرونا مرض میں کمی کے بعد سنٹرل جیل پشاور میں ملاقاتیوں پر عائد پابندی ختم کر دی گئی ہے کرونا وائرس کے باعث سنٹرل جیل پشاور سمیت صوبے بھر کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی گئی تھی جس کے باعث ملاقات کرنے والے قیدیوں کے رشتہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا
تاہم ذرائع نے بتایا ہے کہ کرونا وائرس کے ویکسی نیشن شروع ہونے اور کرونا کیسز میں کمی کے بعد سنٹرل جیل پشاور میں ملاقاتوں پر عائد پابندی ختم کر دی گئی ہے تاہم سنٹرل جیل پشاور کے مین گیٹ کے قریب خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں سنٹرل جیل پشاور سمیت صوبے بھر کے جیلوں میں ملاقاتوں پر عائد پابندی ختم کرنے کے حوالے سے جیل حکام کو بھی آگاہ کیا گیا ہے تاہم کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے جیل پولیس اور متعلقہ حکام کو حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایات کی ہے