149

پشاور سمیت صوبے کے8اضلاع کو کورونا ویکسین کی سپلائی مکمل


کرونا ویکسین کی پشاور سمیت صوبے کے 8اضلاع کو سپلائی مکمل ہو گئی ہے ایف سی او رپولیس کی نگرانی میں منتقلی کی گئی صوبے میں باقاعدہ افتتاح آج وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کرینگے جس کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ایل آر ایچ ، کے ٹی ایچ ، ایچ ایم سی سمیت صوبے بھرکے 281سینٹرز میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے

ابتدائی طور پر64ہزار افراد کی ویکسی نیشن کی جائیگی سیکورٹی کے پیش نظر اسلام آباد سے پشاور اور صوبے کے 8اضلاع میں منتقلی کے لئے قانون نا فذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری تعینات رہی صوبے میں اڑھائی ہزار عملے کو تعینات کیا گیا ہے پہلے مرحلے میں آئی سی یوز ، آئسولیشن وارڈز ، ڈاکٹرز ، نرسز ، پیرا میڈیکل ، ریسیکو 1122کے ملازمین ، کلاس فور ، ٹیکنیشن ، ایمر جنسی ڈرائیور ، کو ویکسی نیشن کی جائیگی طبی عملے کو کرونا سے بچائو کی ویکسی نیشن لگانے کی تیاریاں کی گئی ہیں 16ہزار سے زائد ویکسی نیشن کی فراہمی صوبے کے 8اضلاع میں کر دی گئی ہے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری مختلف مقامات پر تعینات کی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں