پشاور کے علاقہ جاوید آباد سے لاپتہ بچے کو کسی نے بے دردی سے قتل کر کے لاش رحمان بابا قبرستان میں پھینک دی ۔واقعات کے مطابق گزشتہ روز جاوید آباد سے عبدالمعیزولدماصل گھر سے لاپتہ ہوگیا تھا جس کی لاش آج مقامی قبرستا ن سے برآمد کی گئی پولیس نے لاش تحویل میں لے کر تفشیش شروع کر دی ہے رپورٹ کے مطابق بچے کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے ،یاد رہے کہ آئے روز بچوں کیساتھ ہونے والے ایسے واقعات میں کافی تیزی دیکھنے کو ملی ہے جبکہ پولیس واقعات کو کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے
163