117

پشاور میں وکیل کے قتل کیخلاف وکلاء کا عدالتی بائیکاٹ


خیبرپختونخوا بارکونسل کی کال پرپشاورمیں وکیل کے قتل کیخلاف وکلانے ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ سمیت ماتحت عدالتوں سے عدالتی بائیکاٹ کیا اور وکلا عدالتوں میں مقدمات کی پیروی کیلئے پیش نہیں ہوئے جسکی وجہ سے عدالتی اموربری طرح سے متاثرہوئے۔

گزشتہ دنوں پشتخرہ سے تعلق رکھنے والے وکیل عدنان زیب کے قتل کیخلاف بارکونسل، پشاورہائیکورٹ بارایسوسی ایشن اورپشاوربارایسوسی ایشن نے جمعرات کے روز ہڑتال کی کال دی اورعدنان زیب ایڈوکیٹ کے قتل کی مذمت کی۔ وکلا رہنماں کے مطابق صوبے میں وکلاء کو اغوا،تشدد اور قتل کی وارداتیں پیش آرہی ہیں جبکہ دوسری حکومت انہیں تحفظ دینے میں ناکام نظرآتی ہے جس کیوجہ سے وکلا برادری عدم تحفظ کا شکار ہوچکی ہے۔انہوں نے حکومت سے وکلا کو تحفظ فراہم کرنیکا مطالبہ کیا۔ دوسری طرف عدالتی بائیکاٹ کیوجہ سے عدالتی اموربری طرح سے متاثرہوئے اور مقدمات پر پیش رفت نہ ہونے کے باعث سائلین پریشانی کا شکار رہے، سائلین کو نئی تاریخیں دے کر واپس لوٹایاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں