203

پشاور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 63 ہزار 947 افراد کا چالان


سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دو ہفتوں کے دوران 63 ہزار 947 افراد کوچالان کیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر ایس پی ہیڈ کوارٹرز افتخار علی, ایس پی کینٹ امان اللہ اور ایس پی سٹی عبداالسلام خالد کی نگرانی میں پشاور بھر میں سکول وین / سوزوکی وغیرہ میں غیر معیاری گیس سلینڈر کٹ کے استعمال’ فینسی و جعلی نمبر پلیٹس’ غیر قانونی اڈہ جات و کارپارکنگ’ روڈ پر غیر قانونی ٹیکس وصولی’ بغیر پرمٹ رکشہ و چنگچیوں’ بغیر پرمٹ ٹیکسی گاڑیوں’ غیر قانونی طور پر پولیس لائٹ’ بتی’ سائرن وغیرہ استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں شروع کی ہیں

جس کے تحت دو ہفتوں میں سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے غیر معیاری گیس سلینڈر کے استعمال پر 15′ فینسی و جعلی نمبر پلیٹ استعمال کرنے پر 315 گاڑیوں کے مالکان’ 6048 غیر قانونی اڈہ جات و پارکنگ مالکان’ غیر قانونی طور پر ٹیکس وصولی پر 8افراد’ بغیر پرمٹ رکشہ’ چنگچی اور ٹیکسی گاڑی چلانے پر 929ڈرائیوران’ سیٹ بیلٹ استعمال نہ کرنے پر 293 اور دوران سفر موبائل فون استعمال کرنے پر 252 افراد پر جرمانے عائد کئے گئے ہیں

اسی طرح غیر قانونی طور پر پولیس لائٹ’ بتی و سائرن استعمال کرنے پر 135 اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ اسی طرح چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی خصوصی ہدایت پر ہیلمٹ استعمال نہ کرنے پر 15279 افراد کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا

کہ ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی کارروائیاں بدستور جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں