77

پشاور میں پلاسٹک کے 250فیکٹریاں بند،10ہزار ملازمین بے روزگار

پلاسٹک کے 250فیکٹریوں کو بند کردیاگیاہے 250فیکٹریوں کو بند کرنے کے باعث 10ہزار سے زائدملازمین بیروز گار ہو گئے ہیںصوبائی دارلحکومت پشاور میں رکشوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے کرونا وائرس کے ختم ہونے کے بعد 2لاکھ سے زائد ہو گئے ہیں جن میں زیادہ تر غیر قانونی اوربغیر پرمٹ کے رکشے موجود ہیں۔ 250پلاسٹک کی فیکٹریوں میں خواتین ملازمین بھی شامل ہیں

صوبائی حکومت کی جانب سے پلاسٹک شاپنگ بیگ کے استعمال پر پابندی عائدکرنے کے بعد پشاور سٹی ، کارخانوں انڈسٹریل سٹیٹ میں 250سے زائد مختلف پلاسٹک شاپنگ بیگ تیار کرنے والی فیکٹریاں بند ہو گئی ہیں صوبائی حکومت کی نئی پالیسی کے باعث پلاسٹک شاپنگ بیگ کی فیکٹریاں بند ہونے سے کام کرنے والے دس ہزار ملازمین فارغ ہو گئے ہیں تاہم حکومت کی جانب سے انہیں متبادل کوئی سہو لت فراہم نہیں کی گئی ہے متبادل کوئی سہولت فراہم نہ ہونے کے باعث ان فیکٹریوں میںکام کرنے والے دس ہزار سے زائد ملازمین نے سبزیوں ، فروٹ کی فروخت اوررکشہ چلانا شروع کردیا ہے ۔ فیکٹریاں بند ہونے سے لاکھوںروپے کے آرڈرز بھی منسوخ کر دیئے ہیں جبکہ پلاسٹک کے افغانستان ایکسپورٹ بھی بند ہونے لگی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں