375

پشاور میں پولیس فائرنگ سے جاں بحق ، طالبعلم آہوں و سسکیوں میں سپرد خاک

پشاور میں پولیس فائرنگ سے جاں بحق ، طالبعلم آہوں و سسکیوں میں سپرد خاک
پشاور میں پولیس کی فائرنگ سے شہید ہونے والے میڈیکل کے طالب علم مبشر وزیر کو نمازجنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے نماز جنازہ میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد،سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنمائوں سمیت ہزاروں کی تعاد میں عوام نے شرکت کی

بعد ازاں وزیر قومی اتحاد کے زیر اہتمام مبشر وزیر کی شہادت کے خلاف جرگہ منعقد ہوا جسمیں سابق تحصیل ناظم ڈومیل فدا محمد خان سمیت سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور وزیر قومی اتحاد کے رہنمائوں نے شرکت کی جرگہ میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ آج بروز بدھ 10بجے بنوں لنک روڈ کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا جرگہ میں فیصلہ کیا گیا کہ مبشر وزیر کے قاتلوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے ہر قسم کی احتجاجی تحریک چلائی جائیگی اور اگر واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو جلد از جلد سزا نہ دی گئی تو وزیر اعلیٰ ہائوس اورآئی جی خیبر پختونخوا کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا جائیگا اور مظلوم خاندان وک انصاف ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں