472

پشاور میں چینی ایک با رپھر 95روپے کلو تک پہنچ گئی


صوبائی دارلحکومت پشاور میں چینی 90روپے فی کلو سے 95روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے جبکہ رمضان المبارک کے دوران چینی کی قیمت 110سے 130روپے کے درمیان پہنچ جائیگی رمضان المبارک کی آمد کے باعث چینی کی بڑی مقدار میں سٹاک شروع کر دیا ہے

پرچون مارکیٹ میں چینی 95روپے فی کلو جبکہ پشاور کے نواحی علاقوں میں پرچون مارکیٹ میں 100روپے فی کلو جبکہ ہو ل سیل میں 92روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے چینی کے اونچی اڑان کے باعث دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے ماہ رمضان تک بھاری مقدار میں چینی درآمد نہ ہونے کی صورت میں چینی کا بحران مزید بڑھنے اور چینی کی قیمتوں میں ہو شرباء اضافہ ہونے کے خطرات منڈلانے لگے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں