208

پشاور کی ضلعی انتظامیہ بازاروں سے تجاوزات ختم کرنے میں ناکام


پشاور کی ضلعی انتظامیہ بازاروں سے تجاوزات ختم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے بازاروں میں دکاندار اپنی حدود سے کئی فٹ باہر کیبن رکھ کر کاروبار کرتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے مختلف بازاروں شاہین بازار ‘ مینا بازار ‘ صدر گورا بازار ‘ لیاقت بازار اور دیگر بازاروں میں تجاوزات مافیا نے اپنی حدود سے تجاوز کرتے ہوئے راستوں میں کیبن سجا رکھے ہیں جس سے راہ گیروں خصوصاً خواتین اور بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ اکثر اوقات ضلعی افسران بازاروں میں تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے نکلتے ہیں تو بازاروں کے صدور کو پیشگی اطلاع دی جاتی ہے کہ مذکورہ بازاروں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جائیگا جس پر تجاوزات مافیا عارضی طور پر دکانوں میں سامان رکھ لیتے ہیں جبکہ افسران کے جاتے ہی ایک بار پھر تجاوزات قائم کرلیتے ہیں جس کے باعث تجاوزات ختم ہونے کا نام ہی نہیں ہوتے جس سے شہر کی خوبصورتی متاثر ہونے سمیت شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ اہل پشاور نے مطالبہ کیا ہے کہ تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائیاں کرنے سمیت چیک اینڈ بیلنس کا بھی انتظام کیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں