282

پندرہ ستمبرسے صوبہ خیبرپختونخوا میں شادی ہالز کھولنے کا فیصلہ

آئین نیوز: 15 ستمبرسے پشاورسمیت صوبے بھرمیں شادی ہالز کھولنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ صوبائی کروناٹاسک فورس اور کابینہ کے اجلاس میں اس کی منظوری دی جائیگی ۔شادی ہالز کھولنے کے حوالے سے ایس او پیز کاتعین بھی کردیا ہے جس پرعمل درآمدکرونا شادی ہال انتظامیہ کی ذمہ داری ہو گی ۔

شادی ہالز کھولنے کے بعدان کی مانٹیرنگ کی جائیگی اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کی صورت میں دوبارہ شادی ہالز پرپابندی عائد کردی جائیگی۔ کرونا وائرس کے باعث شادی ہالز کو بند کیاگیا تھا اورشادی ہالوں میںہر قسم کی تقریبات پر پابندی عائد کی گئی تھی ۔

پابندی کے باوجود جی ٹی روڈ سمیت مختلف شادی ہالوں میںشادی کی تقریبات ابھی بھی جاری ہے جبکہ بعض علاقوں میں گھروں میں بھی شادیوں کی تقریبات ہو رہی ہیں۔ شادی ہالز پندرہ ستمبر سے کھولنے کااعلان وفاق کی جانب سے کیاگیاتھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں