287

پوری وادی گلوان ہماری ہے،چین کا بھارت کوجواب

آئین نیوز : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے واضح کیا ہے کہ پوری گلوان وادی اس کے دائرہ اختیار میں ہے۔جب چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان سے انڈیا میں چین کے خلاف ہونے والے احتجاج اور وادی گالوان میں پیشرفت کے بعد چینی اشیاء کے بائیکاٹ کی اپیل کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ گلوان میں جو کچھ ہوا اس کی ذمہ دار انڈیا کی فوج ہے۔

انھوں نے کہا کہ دونوں ہی ملک فوجی اور سفارتی چینلز کے ذریعے بات چیت کر رہے ہیں اور کشیدگی کو کم کرنے پر زور دے رہے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ چین انڈیا کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور امید کرتا ہے کہ انڈیا دور رس ترقی کے لیے دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان زاہو لیجیان نے میڈیا سے گفتگو میں 10 بھارتی فوجیوں کی رہائی کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سچ اور جھوٹ نہایت واضح ہے، کوئی اہلکار ہماری قید ہی میں نہیں تھا تو رہائی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، بھارت جھوٹے اور بے بنیاد دعوئوں سے باز رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں