146

پولیس شہداء کے بچوں نے ایک بار پھر پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا شروع


دوران سروس فوت ہونیوالے پولیس شہداء کے بچوں نے ایک بار پھر پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا شروع کر لیا ہے جبکہ مظاہرین نے واضح کیا ہے کہ جب تک مطالبات پورے نہیں ہونگے ب تک دھرنا جاری رہے گاواضح رہے کہ پولیس کے ورثاء کا کئی ہفتوں سے دھرنا جاری تھا

تاہم گزشتہ روز پولی کی جانب سے مظاہرین کو گرفتار کر کے مختلف دفعات درج کیے گئے تھے تاہم ضمانت کروانے کے بعد پولیس شہداء کے بچوں نے پھر سے دھرنا شروع کر لیا ہے پولیس ورثاء مطالبہ کر ہے ہیں کہ سن کوٹہ پر 100فیصد بغیر ٹیسٹ کے بھرتی کیا جائے اور ہمیں اپنا حق ددیا جائے بصورت دیگر دھرنا غیر معنہ مدت کیلئے جاری رہے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں