215

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ،آٹا اور سبزیاں بھی مہنگی ہو گئیں


پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد آٹے کی قیمتوں میں 100روپے کا اضافہ ہو گیا سبزیوں ، گھی ، آئل ، کی قیمتوں میں 5سے 300روپے تک کااضافہ ہوا ہے گھی اور آئل کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد دالوں کی قیمتوں میں 5سے 20روپے تک اضافہ ہوا ہے جبکہ شہر میں سرکاری آٹے کی فراہمی نہ ہونے کے برابر ہے اشرف روڈ ، رامپورہ ، دلہ زاک روڈ ، پر سرکاری آٹے کی فراہمی میں شہریوں اور تاجروں کے درمیان تکرار کے واقعات رونماء ہو رہے ہیں سرکاری آٹا نایاب ہو گیا ہے

جبکہ سرکاری آٹے کی سمگلنگ کے واقعات کے بعد بعض ڈیلرز کے لائسنسز منسوخ کرنے کی سفارشات بھی کی ہیں پیٹرولیم مصنوعات کی حالیہ قیمتوں میں اضافہ کے بعد فائن 85کلو بوری 5ہزار 800سے 5ہزار 900روپے ، فائن دانہ دار 5ہزار 400سے 5ہزار 500، سرخ آٹا 4800روپے سے 5ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے 20کلو فائن آٹا ، مکس آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں