364

پی ایس ایل 6 ایڈیشن کے کچھ میچ پشاور میں کرانے کے لئے کوشاں ہے،پی سی بی

آئین نیوز: پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل پلیئرز ڈیویلپمنٹ و سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق نے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم اور حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کے دورے کئے ۔

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان نے کہاہے کہ ارباب نیازکرکٹ سٹیڈیم کے کام مکمل ہونے سے پشاور اور خیبر پختونخوابلکہ ملک میں کرکٹ کو فروغ ملے گا،ڈومیسٹک اور انٹر نیشنل کرکٹ میچوںکے انعقاد کیلئے پشاور ایک بہترین شہر ہے جہاں پرنہ صرف کرکٹ شائقین زیادہ ہیں بلکہ کافی ٹیلنٹ بھی موجود ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری بھی کوشش ہے کہ شہر پشاور میں کرکٹ کو مزید فروغ ملے ، کلب سطح پر انڈر13اور 16کرکٹ پر نظریں مرکوزکر رکھی ہیں ، پی سی بی اور خیبرپختونخواحکومت پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن کے کچھ میچ پشاور میں منعقد کرنے کے لئے کوشاں ہے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم پر کافی کام ابھی باقی ہے جس کو مکمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});

اس موقع پر سابق ٹیسٹ کرکٹ ثقلین مشتاق کا کہناتھاکہ پشاور کا اربا ب نیازسٹیڈیم ایک تاریخی اہمیت کا حامل سٹیڈیم ہے ان کی اس گرائونڈ سے بہت یادیں وابستہ ہیں اپنے کیرئیر کا آغاز بھی پشاورکے ارباب نیاز سٹڈیم سے کیاتھا، ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم میں بہترین سہولتیں کامیابی کا ثبوت ہیں اور یہاں انٹرنیشنل میچ باآسانی ہوسکیں گے جو خیبرپختونخوا کے عوام کے لئے بڑا تحفہ ہوگا۔

(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں